Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کل سے ہوجائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق رواں سال رمضان ریلیف پیکیج 5 ارب روپے کا ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال رمضان ریلیف پیکیج کو ٹارگٹڈ اور نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی سے منسلک پاکستانیوں کو سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیاء دستیاب  ہوں گی۔

Exit mobile version