Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی مقامی مارکیٹوں میں چکی کا آٹا 155 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فائن آٹا اس وقت 150  روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

برانڈڈ تیل کی قیمتیں 660 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں ۔مختلف اقسام کے برانڈڈ تیل کی فی کلو قیمت 650 سے 660 روپے تک ہے۔

ماش کی دال 400 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ مونگ کی دال 320 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

چنے کی دال 250  روپے اور مسور کی دال 300 روپے  فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Exit mobile version