حکومت نے گرمیوں میں بجلی بچانے کا بڑا طریقہ بتادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے گرمیوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیادہ بجلی خرچ کرنیوالی لائٹس کی تیاری پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی پر اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی
فیصلے کے مطابق اب 40 واٹ کی جگہ 12 والٹ والی لائٹس تیار کی جائیں گی، پابندی کے ذریعے 1600 سے 1800 میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوگی۔
اس کے علاوہ یکم جولائی سے پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھے بھی نہیں چلیں گے بلکہ ان کو اپ گریڈ کرکے 7 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی بچائی جاسکے گی۔
دوسری جانب ایم ڈی انرجی سیونگ اتھارٹی سردار معظم کا کہنا ہے کہ ’ نئی پالیسی سے حکومت کو 10 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر ، تین ارب پاکستانی روپے سے زائد کی بچت ہوگی ‘۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ
سردار معظم کا کہنا ہے کہ ’اس وقت گھروں میں پرانی ٹیکنالوجی والے 14 کروڑ پنکھے لگے ہیں، ان پنکھوں کو 120 واٹ سے 60 واٹ پر منتقل کیا جائے تو بجلی کی 50 فیصد بچت ہوگی ‘۔
