وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے حکام نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر دوست ممالک سے ڈپازٹ کے لیے تحریری ضمانت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے ڈیپازٹ کے لیے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔ دوست ممالک سے ڈیپازٹ کی یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریری یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لیے باقی تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔
