Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول 20 روپے فی لیٹر سستا؟ انتہائی اہم خبر آگئی

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تخمینہ ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ  پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا انتہائی اہم بیان آگیا

دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے، خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روس سے تیل درآمد کیلئے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے، ایس پی وی کمپنی کے قیام کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

 پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد کے لیے  دونوں ملک مکمل رابطے میں ہیں، گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او حکام سے مذاکرات بھی کیے، کوشش ہے روس سے جلد سستا تیل پاکستان آئے گا۔

Exit mobile version