Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سستا پیٹرول اسکیم، آئی ایم ایف کا انتہائی اہم بیان آگیا

سستا پیٹرول اسکیم سے متعلق آئی ایم ایف کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا اور مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔

Exit mobile version