Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سستے پیٹرول کی فراہمی سے متعلق بڑی خبر آگئی

سستے پیٹرول کی فراہمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے طلب کیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائیگا۔

 موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جائیگا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے جس کے مطابق صرف بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

  دوسری جانب وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی، روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور امیر کا ٹیرف الگ کر دیا ہے،حکومت کی عوام کو سستے داموں پیٹرولیم مصنوعات  کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں کامیاب ہونگی۔

مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا، روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں۔

 وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کواعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔

Exit mobile version