نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تو نئے نوٹ جاری نہیں کیے مگر فیصل آباد کے ریل بازار میں نئے نوٹوں کی غیر قانونی فروخت جاری ہے۔
20 روپے والی پر 400 جبکہ 50 روپے کی گڈی کی فروخت پر 350 روپے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی دھندا کرنے والوں کو انتظامیہ نے بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرکسی کا اپنا ریٹ ہے پانچ سو روپے ایکسٹرا دے کر بھی لے رہے ہیں کیونکہ مجبوری ہے۔
