پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم صارفین سے موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 362 ارب 48 کروڑ روپے کی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔
آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت صارفین سے پٹرولیم لیوی کی وصولی جاری اور موجودہ مالی سال کے آخری تین ماہ میں بھی صارفین سے مزید 493 ارب لیوی وصولی کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے 362 ارب 48 کروڑ روپے کی پٹرولیم لیوی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 237 ارب زیادہ وصول کی گئی۔
واضح رہے کہ موجودہ سال پیٹرولیم لیوی کا مجموعی ہدف 855 ارب روپے مقرر ہے تاہم ہدف پورا کرنے کیلئے پٹرولیم پر17 فیصد جی ایس ٹی کا آپشن بھی برقرار ہے۔
