Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم نے بڑی خوشخبری سنادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے پیٹرول کا پہلا کارگو 27 یا 28 مئی کو عمان پہنچے گا، کارگو جہاز میں پاکستان کیلئے بھی ایک لاکھ ٹن تیل ہے، جسے چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روسی تیل جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا، پاکستان کے سمندر میں بڑا جہاز نہیں آسکتا، ہماری کسی بندرہ گاہ پر 50 ہزار ٹن سے بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکتا، اسی لئے عمان سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل یہاں منتقل کیا جائے گا، روسی تیل کی درآمد سے مارکیٹ پر فرق پڑے گا۔

گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل مہنگا کیوں ہے؟ جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ تیار پیٹرول و ڈیزل پر 18 سے 20 ڈالر پریمیم کی ادائیگی ہے، خام تیل کے کارگو پر ایک سے ڈیڑھ ڈالر پریمیم آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 4 لاکھ بیرل کی صلاحیت کی حامل نئی ریفائنری لگائیں گے، نئی ریفائنریز نہ لگیں تو 9 سال بعد سالانہ 22 ملین بیرل تیل منگوانا پڑے گا، پاکستان کی سالانہ ضرورت 20 ملین ٹن ہے، 9 ملین ٹن مقامی پیداوار ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ریفائنریز جہاں ہوں گی اسے اسپیشل اکنامکس زون قرار دیا جائے گا، نئی اور جدید ٹیکنالوجیز والی ریفائنریز 5 سال میں مکمل کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ 3 لاکھ بیرل والی نئی ریفائنریز کیلئے ساڑھے 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی، پیٹرول اور ڈیزل پر 25 سال کیلئے ساڑھے 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی دیں گے، 20 سال تک بڑی ریفائنزیز کو انکم ٹیکس چھوٹ دیں گے۔

Exit mobile version