موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل کیساتھ ساتھ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
موٹرسائیکلز سپیئر پارٹس مڈگارڈ، ونڈ شلیڈ، سلنسر، پلگ، بیک ویومرر سمیت دیگر کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح ہیلمٹ ،سیٹ ،انڈیکٹرز کی قیمتیں بھی ایک سال میں 25 سے 30 فیصد بڑھ گئیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اب عوامی سواری خریدنا اور اسکی مینٹینینس بہت مہنگی ہوگئی ہے۔
