Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ پاکستانیوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

پاکستانیوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔

بلوم برگ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو معاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

 پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پر مذاکرات کرسکتا ہے، اوراس کے ساتھ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے دوست ملکوں سے بھی معاونت کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے سے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات بڑھ جائیں گے، جس سے نئے مالی سال میں پاکستان کیلئے مزید معاشی مشکلات ہوسکتی ہیں، معاشی بہتری کیلئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کی شدید ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے آخر تک پاکستان کو مزید 90 کروڑ ڈالر واپس کرنا ہیں، جولائی تا دسمبر 4 ارب ڈالرز واپس کرنا ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے نیچے آئے تو ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دسمبر تک ڈالر محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version