Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی پر گاڑی چلانے والوں کے لئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم اعلان

ایل پی جی پر گاڑی چلانے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگا۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کا صوبے بھر کے ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹریز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے اور اُن کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں۔

Exit mobile version