اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی شیڈول جاری کردیا ہے جبکہ آئندہ مانیٹری پالیسی 31 جولائی کو پیش کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روان سال 14 ستمبر جمعرات کو بھی مانیٹری پالیسی کا اعلان ہوگا جبکہ 30 اکتوبر کو بھی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روان سال کی آخری مانیٹری پالیسی 12 دسمبر 2023 کو پیش کی جائے گی۔
