مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں ہول سیل میں چینی 137 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔
کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہو کر 129 روپے پر آگیا، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔
کوئٹہ میں ایک کلو چینی 10 روپے کے اضافے کے بعد 150 روپے کی ہوگئی جبکہ پشاور میں ایک کلو چینی 135 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
