وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 85 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ کے نمبرز فائنل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جون میں ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے، مارچ، اپریل ، مئی اور جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 334 ملین ڈالر رہا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہ گیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 85 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ کچھ پنڈت کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لے کر گئے تھے، جب آئینی مدت پوری ہو تو کوشش ہے ریزرو برقرار رہیں۔
