Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر مملکت نے خوشخبری سنا دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر پیٹرولیم مصدق ملک سے کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال موخر کردی۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مذکرات دوبارہ کریں گے، ہم  تمام ڈیلرز کے شکر گزار ہیں، ہم اچھا  ورکینگ ریلیشنز بنانے اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جانے والی ہے بات ٹھیک ہے،  لیکن ہم عوامی مفاد کے لیے کام کرتے رہیں  گے، دو تین ہزار پیٹرولیم کا ڈیٹا چیک  کر کے مارجن کا فیصلہ کیا جائے گا، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک  نے کہا کہ 30 ہزار ٹن ایل پی جی سردی میں امپورٹ کی تھی، انہوں نے واضح کیا کہ ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ نہیں ہوئی، ہم ہر سال ایل پی جی امپورٹ بڑھاتے رہے گے جب تک بلیک مارکیٹنگ نہیں روک لی جاتی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version