Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی نئی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بناڈالا؛ تاریخی اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 102 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 102 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں ڈالر 2 ڈالر اضافے سے 1891 فی اونس ہوگیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version