Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ

وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے نئے پلان پر بات چیت کی گئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی۔

ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی، ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گردشی قرضہ میں 4 سو ارب سے زائد کی کمی ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہا کہ پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم ہو کر 12 سو ارب رہ جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر آئی ایم ایف سے بات کریں گی، آئندہ ماہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف باقاعدہ اقتصادی جائزہ مذاکرات شروع کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Exit mobile version