Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ انتہائی بُری خبر سامنے آگئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مجموعی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے  فی کلو پیاز 16 روپے، دال مسور 10 روپے، چینی فی کلو 6 روپے  اور لہسن فی کلو 10 روپے مہنگا ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے اضافہ ہوا۔

دال ماش فی کلو 8 روپے، دال مونگ 2 روپے، چھوٹا گوشت  فی کلو 4 روپے، ہڈی والا گوشت بھی 2 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے کمی ہوئی، ٹماٹر فی کلو 2 روپے، کیلے فی درجن بھی 2 روپے سستےہوئے، اس کے علاوہ 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں7 روپے کی کمی ہوئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version