Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

یکم ستمبر سے اگلے دو ہفتوں کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی مصنوعات اور خام تیل کی قیمتوں میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن ڈالر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں اب بھی بڑھ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version