عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے۔
محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمے کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔
سرپلس چینی کے ذخائر ختم ہونے پر امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی، شہری 100 روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔
محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
