Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز

ملک بھر میں تجارتی مراکز ایک بار پھر جلدی بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے، کاروبار جلدی بند کرنے کیلیئے موسم سرما کا ٹائم فریم مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے 15 فروری تک کاروبار بند کر کے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے تجاویز چاروں صوبوں کو بھجوا دی ہیں، صوبے متعلقہ چیمبرز کاروباری تنظیمیوں سے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے بھی دکانیں اور کاروبار جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم پی ڈی ایم حکومت کاروبار جلدی بند کروانے پر عملدرآمد نہیں کروا سکی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version