گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2023 میں ایک کلوگرام سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 529.01 روپے ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 2.31 فیصد کم ہے، جولائی میں ایک کلو سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 541.51 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اگست میں 5 کلو آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 2.70 فیصدکم ہے، جبکہ جولائی میں 5 کلو آئل کی اوسط قیمت 3124.14 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اگست 2023 میں ڈھائی کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 2.48 فیصدکم ہے، جبکہ جولائی میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1467.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پی بی ایس کے مطابق اگست میں ایک کلو گرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 3 فیصدکم ہے، جبکہ جولائی میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 567.17 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
