تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ ایکولائٹریشن مارجن کی شرح پر یکم ستمبر 2023 سے نظر ثانی کر دی ہے۔
مٹی کے تیل پر فریٹ ایکولائریشن مارجن 22 پیسے بڑھا کر 8 روپے 50 پیسے سے 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل پر 12 پیسے بڑھا کر 5 روپے 41 پیسے سے 5 روپے 52 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل پر فریٹ ایکولائزیشن مارجن 2 روپے 7 پیسے کی کمی کے ساتھ 3 روپے 3 پیسے سے 96 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے ۔
پیٹرول پر 36 پیسے کمی کے ساتھ 4 روپے 13 پیسے سے 3 روپے 77 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔
ماحول دوست پیٹرول ای ٹین پر فریٹ ایکولائریشن مارجن برقرار رکھا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
