Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

عالمی بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بنہاسین نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کے استحکام کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں عالمی بینک کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر منصوبوں پرعمل درآمد، کارکردگی کو بہتر بنانے اورغیر ملکی وسائل کی تقسیم کے حجم کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران تقریباً دو ارب ڈالر کی معاونت کا ہدف ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version