Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 79 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔؎

جولائی 23 کے 77.50 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر اگست 23 میں 16 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رہ گیا۔ جولائی 23 کے مقابلے ترسیلات زر 3 فیصد اضافے سے 2.10 ارب ڈالر رہی۔

جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں مجموعی درآمدات 1 فیصد اضافے سے 5.1 ارب ڈالر رہی۔ جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں مجموعی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version