Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے باعث تیل کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

 ڈیزل کی قیمت میں 9.17 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 11.98 روپے کی کمی کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5.58 روپے کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت 30 ستمبر کو کرے گی۔

یاد رہے اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version