Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سریا مزید مہنگا؛ عام آدمی کیلئے گھر بنانا انتہائی مشکل

تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی کیلئے گھر بنانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دیگر تعمیراتی سامان کی طرح سریے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، نئی قیمت 295 روپے فی کلو جبکہ فی ٹن 2 لاکھ 95 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 اس کے علاوہ  بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمتیں آسمان پر جا پہنچی ہیں۔

دوسری جانب تعمیراتی شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے گھر بنانے کا بجٹ بنانا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version