Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 71 فیصد کی نمو متوقع ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 1.75 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 1.02 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی برآمدات 0.59 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبر کے 0.48 ملین ٹن کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 9.96 ملین ٹن تک رہنے کاامکان ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 8.60 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.39 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبر کے 3.81 ملین ٹن کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version