پاکستانی روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پچھاڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کی غیر قانونی تجارت، سٹے بازی اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اصلاحات کے بعد مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
پاکستانی کرنسی کی قدر میں گزشتہ ماہ ستمبر کے مہینے میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جس کے بعد روپیہ نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ کی قدر میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے جس کے بعد گزشتہ ماہ ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا بھر میں نمبر ون رہا۔
واضح رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث 20 روز بعد روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
