Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہنے کے بعد تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل 92 سینٹ کم ہو کر 89.79 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 92 سینٹ کمی کے ساتھ 87.90 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد سب سے کم سطح پر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع لینے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

خام تیل کی سپلائی میں اضافے اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کا خدشہ ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے جون میں پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے برینٹ فیوچرز، جو دنیا کی تیل کی قیمتوں کا تین چوتھائی حصہ ہیں، میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب اور روس، جو کہ عالمی منڈی میں دو سب سے بڑے پروڈیوسر ہیں، نے اپنی پیداوار میں کمی کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version