منی آرڈر کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا بنیادی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے تمام جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاک خانوں کا منی آرڈر مینوئل نظام مکمل ختم کر کے نیاء منی آرڈر ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس وقت ڈاکخانوں کا منی آرڈر نظام مکمل طور پر خفیہ ہے کون کس کو رقم بھیجتا ہے، یہ کسی کو علم نہیں ہوتا۔
نئے ڈیجیٹل نظام سے تمام منی آرڈر اسٹیٹ بینک سمیت تمام ضروری اداروں سے انٹر لنک ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ ہوگا اور اس مقصد کے لیے ڈاک خانوں میں کمپیوٹرائزڈ اور بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ منی آرڈر سے متعلق فیصلے پر رواں ماہ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
