Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ملک میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے، اگست میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2823.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی میں 2921.97 روپے، گوجرانوالہ میں 2776.36، سیالکوٹ میں 2783.10 روپے، لاہور میں 2762.41 روپے، فیصل آباد میں 2682.53 روپے، سرگودھا میں 2779.73 روپے، ملتان میں 2705.00 روپے، بہاولپور میں 2773.33 روپے، کراچی میں 3 3018.41 روپے، حیدرآباد میں 3016.39 روپے، سکھر میں 2742.01 روپے، لاڑکانہ میں 2849.63 روپے، پشاور میں 2765.12 روپے، بنوں میں 2722.47 روپے، کوئٹہ میں 7 2797.33 روپے اور خضدار میں 2931.54 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version