Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں خام اور پیٹرول کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ کمی اور سپلائی کے خدشات کم ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آج عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 43 سینٹس کمی کے بعد 85.39 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 53 سینٹس کمی کے بعد 82.96 ڈالر فی بیرل رہی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں غیر معمولی بہتری اور عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 38 اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version