Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ریال کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

سعودی ریال کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ اور مافیاز کو جڑ سے  ختم کرنے کا مشن جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 7 پیسے سستا ہوا۔

 گزشتہ  ہفتے کے دوران ڈالر 282 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 277 روپے 62 پیسے پر بند۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے سے  کم ہوکر 277 روپے پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں یورو 2 روپے کمی سے 298 روپے سے 296 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں پاؤنڈ 4 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں پاؤنڈ 348 روپے سے کم ہو کر 344 روپے کا ہو گیا۔

سعودی ریال 1 روپے کمی سے 74 روپے 20 پیسے کا ہوگیا اور امارتی درہم 45 پیسے کمی کے بعد 76 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version