گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کار ساز کمپنی کیا موٹرز نے مخصوص ماڈلز کی بکنگ کرانے پر کسٹمرز کے لیے خصوصی کیش بیک دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی گاڑی پیکانٹو کی رجسٹریشن پر کسٹمرز کو 50 ہزار روپے، سپورٹیج کی رجسٹریشن پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور سورینٹو کی رجسٹریشن پر 2 لاکھ روپے کیش بیک دیا جائے گا۔
یہ آفرمحدود مدت کے لیے ہے جس کی معیاد 30 نومبر کو ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈالر سستا ہونے کے بعد کیا موٹرز پہلی کار ساز کمپنی ہے جس کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
