یو اے ای درہم کی نئی قیمت سامنے آ گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں کئی روز بعد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اماراتی درہم 40 پیسے بڑھ کر 75.54 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں اماراتی درہم کے مقابلے میں 1.44 روپے بہتری آئی تھی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.23 درہم ملیں گے۔ دوسری جانب بھارتی کرنسی میں یو اے ای درہم 22.58 روپے اور بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر مستحکم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
