گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس قیمتیں بڑھانے کی سمری کل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے جبکہ دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 0.5 سے 0.9 ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف ایل پی جی کے برابر لایا جائے گا۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی سستے داموں فراہمی سے 200 ارب سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے، قیمتیں نہ بڑھانے سے سوئی گیس کمپنیوں کو 205 ارب کا نقصان ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
