Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی معیشت کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق معیشت کومالی سال 2023 کےدوران متعدد چیلنجز کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق تباہ کن سیلاب نے معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثرکیا، غیر یقینی عالمی اقتصادی اور مالی صورتحال متعدد شعبوں پر اثر انداز ہوئی۔

معاشی صورتحال میں بہتری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں، پاکستان آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

بیرونی شعبے کو مستقبل قریب کے خطرات کم کرنے میں مدد ملی، جولائی 2023 میں آگاہ کیا کہ معاشی سرگرمیاں کم ہو رہی ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کے دوران مہنگائی کم ہوکر 20 سے 22 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، درآمدات سے متعلق ترجیحی فیصلوں کی بنیاد پرحالات بہتر ہو رہے ہیں۔

زرِ مبادلہ کی صورتِ حال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، اشیا سازی کی صنعت میں بہتری آرہی ہے، برآمدات میں بھی بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

کپاس اور چاول کی فصل میں بہتر پیداوار سے سال 24 میں زرعی شعبے میں ترقی میں مدد ملے گی، جی ڈی پی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مالی سال 24 کے دوران اجناس کی کم قیمتیں درآمدی بل میں بڑے اضافے کو روک سکتی ہیں، مالی سال 24 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد تک رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version