گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
ٹیوٹا کی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ سے 11 لاکھ 90 ہزار تک کمی ہوئی ہے۔
یاریس 1.3 جی ایل آئی مینول کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کمی کی گئی، یاریس 1.3 جی ایل آئی مینول کی نئی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار مقرر جبکہ یاریس 1.5 اے وی آئی ٹی مینول کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار کمی کے بعد نئی قیمت 57 لاکھ 69 ہزار مقرر کردی گئی۔
کرولا 1.6 مینول کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 59 ہزار 69 ہزار روپے مقرر جبکہ کرولا 1.6 سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 65لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
ریویو جی مینول کی قیمت میں 4 لاکھ 50 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر جبکہ ریویو وی اے ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
اسی طرح یویو جی آر ایس کی قیمت میں 7 لاکھ 90 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 53 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
فورچیونر جی پیٹرول کی قیمت میں 13 لاکھ 10 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 44لاکھ 99 ہزار روپے مقرر جبکہ فورچیونر سگما فور ڈیزل کی قیمت میں 10 لاکھ 80 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 79 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
فورچیونر لیجنڈر کی قیمت میں 11 لاکھ 30 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 89 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
