Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح توقع کے مطابق رہی، رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی توقع ہے۔

آئندہ سال جنوری سے جون کے دوران مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری رہے گا، نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح بلند رہ سکتی ہے۔

اگست اور ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے، عالمی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال اور اسرائیل فلسطین جنگ معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version