Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا پھر برقرار رکھنے کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔

  اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لٹر کمی متوقع ہے۔

  لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا، اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔

 اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version