آٹے اور چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد ہو گئی ہے۔
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد کا اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 38.71 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں تازہ سبزیوں کی قیمتیں 17.74 فیصد بڑھیں، ایک ماہ میں پھل 6.49 فیصد اورانڈے 6.05 فیصد مہنگے ہوئے۔
ایک ماہ میں آلو کی قیمت 3.72 فیصد اور مچھلی کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، چینی کی قیمت میں 10.23 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ماہ ٹماٹر 3.11 فیصد اور دال مونگ 2.05 فیصد سستی ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران آٹا 1.87 فیصد اور تازہ دودھ 1.73 فیصد سستا ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
