Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نگران حکومت نے مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پیٹرولیم کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔ پیٹرولیم کمپنیوں کو21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، لیکن اب حکومت چاہتی ہے کہ اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔

نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version