پاکستان کے تیل کے ذخائر سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاشی مشکلات، گردشی قرض کے سبب پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنیاں پریشان ہیں جس کے باعث کاروبار ختم اور تیل کے ملکی ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔
پاکستان میں تیل کے ذخائر میں 9 سال میں تقریبا 50 فیصد کمی ہوئی ہے، سال 2014 میں ملک میں خام تیل کے ذخائر 3 ارب 87 کروڑ بیرل تھے، رواں سال تیل کے مقامی ذخائر کم ہو کر ایک ارب 92 کروڑ بیرل ہو گئے ہیں۔
گزشتہ 2 برس میں مقامی ذخائر میں 56 کروڑ بیرل کمی آئی، سال 2021 میں ملکی تیل کے ذخائر 2 ارب 48 کروڑ بیرل تھے جبکہ سال 2022 میں ملکی تیل کے ذخائر 2 ارب 24 کروڑ بیرل رہے۔
اس حوالے سے ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ قاعدے کے مطابق ایک بیرل تیل کے استعمال پر 1.2 بیرل تیل کی دریافت ضروری ہے جبکہ پاکستان میں ریزورز ریپلیسمنٹ ریشو کم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
