پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2064 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
