سیمنٹ، بجری اور سریے کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں سیمنٹ، بجری اور سریے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
150 روپے بڑھنے سے سیمنٹ کی بوری 1350 سے 1400 روپے کی ہوگئی۔
ڈی جی سیمنٹ 1400، میپل 1380، بیسٹ وے 1350 روپے فی بوری جبکہ پائنیرز 1350 اور لکی سیمنٹ کی فی بوری 1350 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
مارگلہ بجری 50 روپے اضافے سے 190 روپے فٹ تک جاپہنچی، سریا لوکل 2 لاکھ 45 ہزار روپے ٹن جبکہ برینڈڈ سریا 2 لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 80 روپے فی ٹن بکنے لگا۔
