مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہول سیل بازار میں دو دن میں چینی کی قیمت میں 15 روپے کلو تک کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
جوڑیا بازار میں فی کلو چینی کی قیمت 130 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے، چینی کی قیمت میں پیر اور منگل کو نمایاں اضافے دیکھنا میں آیا ہے۔
اس حوالے سے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی پر ایک بار پھر سٹہ مافیا سرگرم ہوگیا ہے، ملک میں اس وقت وافر مقدار میں چینی موجود ہے۔
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گنے کی فصل بھی اچھی ہوئی ہے تو چینی کی قیمت بڑھنا سمجھ سے بالا تر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری روز چینی 115 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی تھی۔
