Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کے لئے ایک اور خوشخبری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

لاہور سے کراچی کا کرایہ 7950 سے کم ہو کر 7700 روپے کردیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کا کرایہ 1950سے 1880 روپے اور پشاور کا 2200 سے 2050 روپے ہوگیا ہے۔

لاہور سے کمالیہ کا کرایہ 1300 سے کم ہوکر 1200 روپے جبکہ لاہور سے ملتان کا کرایہ 1880 سے کم ہو کر 1830 روپے اور لاہور سے شجاع آباد کا کرایہ 2200 سے کم ہو کر 2150 روپے ہوگیا ہے۔

  کوئٹہ کا کرایہ 4650 سے کم ہو کر 4400 روپے ہوگیا ہے جبکہ مری کا کرایہ 2650 سے کم ہو کر 2550 روپے ہوگیا ہے۔

Exit mobile version